23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین نے افغانستان کو زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی فنڈز فراہم کر...

چین نے افغانستان کو زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی فنڈز فراہم کر دیئے

- Advertisement -

کابل۔3ستمبر (اے پی پی):افغانستان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور باؤ شوہوئی نے افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جنرل ڈائریکٹر برائے انتظامیہ محمد عالم علمیار سے ملاقات کی اور زلزلہ متاثرین کے لئے چینی سفارت خانے، چینی اداروں اور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی امدادی رقم اور سامان ان کے حوالے کیا۔

شنہوا کے مطابق چینی ناظم الامور باؤ شوہوئی نے گزشتہ روز ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ اور دیگر صوبوں میں حالیہ شدید زلزلے سے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، جس پر چینی عوام کو گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سفارت خانے، چینی اداروں اور افغانستان میں مقیم چینی باشندوں کی ایسوسی ایشن نے فوری طور پر امدادی رقوم اور سامان جمع کیا تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

- Advertisement -

اس موقع پر افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جنرل ڈائریکٹر برائے انتظامیہ محمد عالم علمیار نے فنڈز فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کام آنے والا دوست ہی حقیقی دوست ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام، چینی عوام کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس امداد کو مکمل طور پر آفات سے نمٹنے اور تعمیر نو کے لئےاستعمال کریں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں