26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین نے الیکٹرک گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم کے سامان پراضافی ٹیکسوں پر...

چین نے الیکٹرک گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم کے سامان پراضافی ٹیکسوں پر کینیڈا سے بات چیت کی درخواست کر دی

- Advertisement -

بیجنگ۔6ستمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس نے کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سٹیل اور ایلومینیم کے سامان پرعائد اضافی ٹیکسوں (ٹیرف ) پر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)میں کینیڈا سے بات چیت کی درخواست کی ہے۔ رائٹرز کے مطابق چین نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اس نے کینیڈا سے کینولا کی درآمدات کے بارے میں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،

کینیڈا کی جانب سے امریکا اور یورپی یونین کی شمولیت کے ایک ہفتے بعد اور چین کی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)پر 100 فیصد ٹیکس اور اس کے درآمد شدہ سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا۔چین کی وزارت تجارت کے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کو چین نے کینیڈا کے ساتھ ڈبلیو ٹی او میں الیکٹرک گاڑیوں اور سٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر اضافی محصولات کے بارے میں کینیڈا کے ساتھ مشاورت کے لیے درخواست دائر کی۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کو نظر انداز کیا ہے اور ڈبلیو ٹی او کے اندر 100 فیصد اور 25 فیصد کے اضافی ٹیرف لگانے کی تجویز دے کر اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ بیان میں کینیڈا پر زور دیا گیا کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی پابندی کرے اور اپنے غلط اقدامات کو فوری طور پر درست کرے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں