بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چین کے شہر گوانگ چو میں انڈرسٹیڈنگ چائنا بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ چینی میڈیا کے مطابق مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف سمیت 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ انہوں نے گزشتہ20 سالوں میں 46 بار چین کا دورہ کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری کی شاندار کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔
اپنے دورہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں عصام شرف نے چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار کو برقرار رکھا ہے،چین کے نظریات اور اقدامات دنیا میں امید اور روشنی لائیں گے۔