43.3 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی مخصوص تعداد کی...

چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی مخصوص تعداد کی منظوری دی

- Advertisement -

بیجنگ۔8جون (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کے برآمدی کنٹرول اقدامات کے حوالہ سے کہا ہے کہ ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء میں سول اور عسکری استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں اور ان پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ ایک عام بین الاقوامی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے قانون کے مطابق ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کا مقصد چین کی قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ، عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے مستقل موقف کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹس، نئی توانائی کی گاڑیوں سمیت دیگر صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ سول شعبے میں درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے چین نے سول شعبے میں مختلف ممالک کی معقول ضروریات اور خدشات کا مکمل خیال رکھا ہے ، قانون کے مطابق اس سے متعلق اشیاء کے لئے برآمدی لائسنس کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں