ریو ڈی جنیرو ۔ 21 اگست (اے پی پی) چین نے ریو اولمپکس گیمز بیڈمنٹن کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، چین کے چن لانگ نے ملائیشیا کے لی چانگ وائی کو شکست دی۔ برازیل میں منعقدہ میگا گیمز کے بیڈمنٹن کے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں چینی پلیئر چن لانگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لی چانگ وائی کو 21-18 اور 21-18 سے ہرا کر ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتا، ڈنمارک کے وکٹر نے کانسی کا تمغہ جیتا۔