چین نے ریو اولمپکس گیمز ٹیبل ٹینس ویمنز ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا

111

ریو ڈی جنیرو ۔ 17 اگست (اے پی پی) چین نے ریو اولمپکس گیمز ٹیبل ٹینس ویمنز ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ چین نے جرمنی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ برازیل میں جاری میگا گیمز میں ٹیبل ٹینس کے ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں لیوشیون، لی زیاﺅ اور ڈنگ ننگ پر مشتمل چینی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ہان ینگ، پیٹریسا اور شان زیااونا پر مشتمل جرمن ٹیم کو 3-0 سے ہرا کر ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، جاپان نے سنگاپور کو زیر کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔