34.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین نے سعودی عرب سمیت چار ممالک کے شہریوں کے لئے 30...

چین نے سعودی عرب سمیت چار ممالک کے شہریوں کے لئے 30 دن کی ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

- Advertisement -

بیجنگ ۔29مئی (اے پی پی):چین نے سعودی عرب، عمان، کویت اور بحرین کے شہریوں کے لیے 30 دن کی ویزا فری انٹری کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جو ایک سال کے آزمائشی منصوبے کے تحت ہوگا ۔ عرب نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بتایا کہ یہ نئی پالیسی پر عملدرآمد 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہےگا۔

ان چار ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ کے لئے ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔چین اب تمام خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت دے رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ باہمی بنیادوں پر ویزا فری سروس پالیسی پہلے ہی سے نافذ ہے۔

- Advertisement -

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نے مزید کہا کہ ہم خلیج تعاون کونسل کے مزید دوستوں کو چین کے سفر کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں ۔اس سے قبل سعودی عرب کو چین کے ساتھ اپرووڈ ڈیسٹی نیشن سٹیٹس حاصل تھا جو یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602541

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں