بیجنگ ۔13دسمبر (اے پی پی):چین نے 5 تجرباتی سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو خلا میں کامیابی سے روانہ کر دیا۔شنہوا کے مطابق جمعرات کو شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے5تجرباتی سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو خلا میں بھیجا گیا ،ان 5 سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے دوپہر 3:17 پر لانچ کیا گیا۔ (بیجنگ ٹائم) اور وہ مقررہ کردہ مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 551 واں مشن تھا۔