چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ روانہ کر دی

164
چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارت میں تعاون کو فروغ دیں گی، چا چی جیانگ

بیجنگ ۔26اکتوبر (اے پی پی):چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے نئی امدادی کھیپ روانہ کر دی۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این ) نے رپورٹ کیا ہے کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی گوانگشی برانچ کی جانب سے3 لاکھ آر ایم بی مالیت کی عطیہ کی گئی انسانی امداد پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے روانہ کر دی گئی ہے ، جو سمندری راستے سے کراچی بندگاہ پہنچے گی، کھیپ میں 4 ہزار 286 کمبل شامل ہیں ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا گوانگ شی برانچ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وانگ لی نےسیلاب متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن احمد فاروق نے آن لائن تقریب میں شرکت کی اور گوانگ شی کےعوام کا شکریہ ادا کیا۔ یہ امدد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (این ڈی ایم اے) کو موصول ہوگی ۔