چین نے2خلائی تجرباتی سیٹلائٹ لانچ کر دیئے

222

بیجنگ ۔12دسمبر (اے پی پی):چین نے2خلائی تجرباتی سیٹلائٹ لانچ کر دیئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے پیر کوجیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 4 سی راکٹ کے ذریعے شییان۔اے 20اور شییان۔بی 20سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا گیا ہے۔شییان کا مطلب چینی زبان میں تجربہ ہے۔ ان سیٹلائٹس کو خلائی ماحول کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کا 454 واں فلائٹ مشن تھا۔ ■