میڈرڈ ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) چین اور یورپی یونین کے مابین تعلقات نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں جبکہ عوامی جمہوریہ چین یورپی یونین سے امن وامان‘ انسانی تعمیروترقی ‘ تہذیبی و معاشرتی اصلاح سمیت دیگر فلاحی امور کیلئے باہمی اشتراک سے تعلقات آگے بڑھانے و عمدہ مواقعوں سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے‘چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار …
چین و یورپی یونین تعلقات نئے تاریخی نقطہ آغاز پرکھڑے ہیں‘ چینی وزیر خارجہ

مزید خبریں
میڈرڈ ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) چین اور یورپی یونین کے مابین تعلقات نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں جبکہ عوامی جمہوریہ چین یورپی یونین سے امن وامان‘ انسانی تعمیروترقی ‘ تہذیبی و معاشرتی اصلاح سمیت دیگر فلاحی امور کیلئے باہمی اشتراک سے تعلقات آگے بڑھانے و عمدہ مواقعوں سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے‘چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خراجہ امور و سکیورٹی پولیس جوزف بوریل سے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقد ہونے والے14 ویںوزراءخارجہ اجلاس”میٹنگ آف دی ایشیا یورپ“ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے نئے ادارے تعمیرو ترقی کے عزائم رکھتے ہیںاور اس حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ نئے ادارے (یورپی یونین ) کو مزید استحکام ‘اتحادوباہمی تعاون ‘ ترقی یافتہ وخوشحال بنائیں گے۔وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ یورپی یونین پر جوبھی وقت آئے چین یورپی اتحاد کے عمل و ترقی کے لئے عالمی سطح پراس کے اہم کردار کا حامی ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور یورپ حریفوں کی بجائے شراکت دار ہیں ، چین اور یورپ کے مابین کوئی تاریخی‘ عالمی جغرافیائی حوالے سے مخالفت یاتضاد نہیں اور باہمی مفادات کے تنازعات کو چھوڑ دیا جائے تو بہتر ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ چین آئندہ پہلے چھ ماہ میں سی ای ای سی ( درمیانی اور مشرقی یورپی ممالک کے رہنماﺅںکے اجلاس)کی میزبانی کرے گا ، اور جرمنی نے دوسری ششماہی کیلئے چین ویورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تجویز پیش کی ہے۔علاوہ ازیںچین و یورپی یونین کا 22 واں رہنماﺅں کا اجلاس جلد از جلد منعقدکرنے کی کوششیں کی جائیں۔








