چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ، 2030ءتک مختلف شعبوں میں45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی
اسلام آباد ۔08 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 2030ءتک مختلف شعبوں میں45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق راہداری منصوبہ کے تحت ٹرانسپورٹ، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جن میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کےلئے 11ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے جبکہ توانائی کی پیداوار میں اضافہ کےلئے مختلف شعبوں پر33 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں اورمالیاتی شعبہ کی اصلاحات کے جامع پروگرام سے ملکی معیشت کی ترقی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے جبکہ آنے والے سالوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ پرکی جانے والی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے بھی ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=179