اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قومی معیشت کے احیاءکے لئے بہت اہم ہے‘ منصوبے پر قومی اتفاق رائے کی کوششوں سے شکوک و شبہات کے خاتمے میں مدد ملی ہے‘ اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے تندہی سے کام کیا جائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر …
چین پاکستان اقتصادی راہداری قومی معیشت کے احیاءکے لئے بہت اہم ہے، خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے تندہی سے کام کیا جائے، صدر ممنون حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قومی معیشت کے احیاءکے لئے بہت اہم ہے‘ منصوبے پر قومی اتفاق رائے کی کوششوں سے شکوک و شبہات کے خاتمے میں مدد ملی ہے‘ اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے تندہی سے کام کیا جائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اس منصوبے کی تشکیل‘ پاک چین معاہدوں اور مختلف روٹس کی منصوبہ بندی کے بہت سے امور ‘ پاک چین معاہدوں اور مختلف روٹس کی منصوبہ بندی کے بہت سے امور میں مختلف مواقع پر ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات براہ راست میرے علم میں ہیں‘ ان معاملات میں بعض حلقوں کی طرف سے جو تحفظات سامنے آئے ہیں۔








