اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہے، حکومت متعلقہ تمام امور کو نمٹانے کے لئے پْر عزم ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق حکومتِ پاکستان سی پیک منصوبہ سے متعلق تمام امور کو خوش اسلوبی سے نمٹا رہی ہے اور اس کی تکمیل کی راہ میں حائل مسائل و رکاوٹوں پر قابو پالیا گیا ہے جس کے سبب میگا پراجیکٹ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قربتیں بڑھانے، ثقافتی تبادلوں کے پروگرامات اور سیاحت کو فروغ دینے سے مشروط ہے۔