اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) عالمی بینک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے ترسیلات زر کو پاکستان کی اقتصادی نمو میں معاون قرار دیا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی بحالی سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو 5.5 فیصد کے ہدف سے کم رہی ہے جو 4.2 فیصد سے بڑھ کر 4.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر خطے کی طرح پاکستان کو بھی تیل کی قیمتوں میں کمی، اعلیٰ ترسیلات زر اور سی پیک منصوبے کے تحت سرمایہ کاری سے فائدہ ہوا ہے۔