اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) آئندہ مالی سال2016-17ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ریلویز ڈویژن کےلئے ایک ارب88کروڑ82 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ گوادر کو کراچی سے منسلک کرنے کےلئے پی سی ٹو منصوبے کی فزیبلٹی کےلئے 12 کروڑ55 لاکھ ، وزارت رےلوے مےں چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے 10 کروڑ اورحویلیاں میں نئے ڈرائی پورٹ کےلئے 2 کروڑ80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں