چین پاکستان اقتصادی راہداری پر سیاست غیرمنطقی ہے، کسی کو پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ وفاقی وزیر احسن اقبال

89

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر سیاست غیرمنطقی ہے، کسی کو پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جمعہ کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 29 اگست کو ہونے والی سی پیک کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اطمینان ظاہر کیا پھر اب انہیں کیا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چین کے سفیر کی جانب سے وضاحت کے بعد اس معاملہ کو بند ہو جانا چاہئے۔ قومی منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ سی پیک منصوبہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔