چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بڑے منصوبوں کی تعمیر کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سیمنٹ تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے وصول ہونے والے ٹیکسز کی شرح میں دو گنا اضافہ کی توقع

134

اسلام آباد ۔ 26نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت بڑے منصوبوں کی تعمیر کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سیمنٹ تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے وصول ہونے والے ٹیکسز کی شرح میں دو گنا اضافہ کی توقع ہے۔ فیڈرل بورڈ اآف ریونیو کے حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ ساز اداروں کی جانب سے مختلف ٹیکسز کی مد میں 12ارب روپے کی وصولیوں کا امکان ہے ۔ گذشتہ مالی سال کے دوران سیمنٹ کی صنعت کی جانب سے 6ارب روپے کے ٹیکسز کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔