اسلام آباد ۔ 22 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایوان کو بتایا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین چار سے پانچ صنعتی زونز کے لئے پہلے مرحلے میں معاونت کرے گا‘ ہر صوبے میں ایک صنعتی زون بنے گا‘ اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں اور وفاقی اکائیوں میں اتفاق رائے ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات …
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین چار سے پانچ صنعتی زونز کے لئے پہلے مرحلے میں معاونت کرے گا‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایوان کو بتایا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین چار سے پانچ صنعتی زونز کے لئے پہلے مرحلے میں معاونت کرے گا‘ ہر صوبے میں ایک صنعتی زون بنے گا‘ اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں اور وفاقی اکائیوں میں اتفاق رائے ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین‘ نعمان وزیر‘ اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایوان کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین چار سے پانچ صنعتی زونز کے لئے پہلے مرحلے میں معاونت کرے گا۔ اس طرح ہر صوبے میں ایک صنعتی زون بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی زونز کے لئے صوبوں سے مقام کی نشاندہی کے لئے کہا گیا ہے لیکن ابھی تک کسی صوبے نے ان زونز کے لئے نشاندہی نہیں کی۔








