23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںچین پاکستان اقتصادی راہداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹراور کوآرڈینٹر میجر جنرل (ر)ڈاکٹر ظاہر...

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹراور کوآرڈینٹر میجر جنرل (ر)ڈاکٹر ظاہر شاہ کا اے پی پی کو خصوصی انٹرویو

- Advertisement -

پاکستان اور چین کے ہمہ جہت تعلقات دنیا کے لئے ایک اعلی مثال کی حیثیت رکھتے ہیں ، سفارتی تعلقات کے 65برسوں میں چین نے پاکستان میں کئی میگا پراجیکٹس پر کام کیا ،دفاعی شعبوں میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک اہم مثال ہے ، چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت کئی میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری وزیراعظم نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کاوژن ہے ،اقتصادی راہداری مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیربدل جائے گی
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹراور کوآرڈینٹر میجر جنرل (ر)ڈاکٹر ظاہر شاہ کا اے پی پی کو خصوصی انٹرویو
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹراور کوآرڈینٹر میجر جنرل (ر)ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے ہمہ جہت تعلقات دنیا کے لئے ایک اعلی مثال کی حیثیت رکھتے ہیں ،65 سال پر محیط شاندارسفارتی تعلقات میں پاکستان اور چین نے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر مختلف فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے بلکہ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میںبھی دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا ہے ، چین نے پاکستان میں اس عرصے میں کئی میگا پراجیکٹس پر کام کیاہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہواہے ،دفاعی شعبوں میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک اہم مثال ہے ،حال ہی میں چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت کئی میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری وزیراعظم نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کاوژن ہے جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی رابطوں کو بحال کرنا ، اسے مزید بہتر طور پر تعمیر کرنا اور آخر کار اس کو وسط ایشیا اور مغربی ایشیا تک بڑھایا جاناہے، اس کلیدی منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں