اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائونینگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک کے تحت تعاون کو وسعت دی ہے اور ماحولیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے ریگولر پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ چین پاکستان تعاون کے لیے سی پیک ایک اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے جس نے پاکستان میں سماجی اقتصادی ترقی اور علاقائی باہمی روابط میں ٹھوس کردار ادا کیا ہے۔