بیجنگ۔29جولائی (اے پی پی):چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چیان نے کہا ہے کہ شنگھائی میں حال ہی میں ہونے والی چین پاکستان مشترکہ بحری مشقوں سے دونوں ممالک اور ا فواج کے درمیان روایتی دوستی مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک کی بحری افواج کی سمندری سلامتی کے خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہواہے۔
انہوں نے گزشتہ روز منعقدماہانہ بریفنگ کےدوران کہا کہ دونوں ممالک کی پیچیدہ حالات میں مشترکہ مشق میں بحری جہاز، آبدوزوں، ہوابازی اورمسلح فورسزنے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد اصل جنگی پس منظر کے تحت خود کو مکمل طور پر تیار کرنا،، جس میں مشترکہ حکمت عملی، مشترکہ سمندری حملے، مشترکہ اینٹی سب میرین، مشترکہ فضائی اور میزائل شکن دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تشکیل کی حکمت عملیوں میں قریبی اور موثر ہم آہنگی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے اعلیٰ سطح پر اشتراک کیا اور قریبی تعاون کیا، میدان جنگ کی صورتحال کے دوران تکنیکی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور مختلف بحری جہازوں کی حکمت عملی کی کارکردگی اور مشترکہ تشکیل کی جنگی تاثیر کو محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشقوں میں جامع تبادلے، باہمی سیکھنے اور مشترکہ بہتری اور پیشہ ورانہ ٹیکنالوجی اور تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے کا اظہار کیا۔
اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی قیادت میں چینی اور پاکستان کی افواج علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گی، دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی تحریک پیدا کریں گی اور نئے تعاون کو فروغ دیں گی۔