چین کے صدر نے پاکستان میں نجی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کی
اسلام آباد ۔03 نومبر(اے پی پی)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں نجی شعبہ کے اداروں تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ جس سے غیر سرکاری اداروں کی کارکردگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ بین الاقوامی جریدے گلوبل ٹائمز نے چین کے خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر نے پاکستان میں نجی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین میں نجی شعبہ کے ادارے ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ سیمینار کے انعقاد کا مقصد نجی شعبہ کے اداروں کی آمدنی میں اضافہ اور انکے مالی مسائل کا خاتمہ ہے ۔ سیمینار سے صدر شی جن پنگ کے خطاب کو انتہائی حوصلہ افزاءقرار دیا گیا ہے ۔چین کا نجی شعبہ چین کی (جی ڈی پی )میں 60فیصد کا حصہ دار ہے جو چین کی مجموعی آمدنی کے نصف کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ اور مسائل کے خاتمہ کیلئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پاک چین نجی شعبوں کے باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت سے خطے کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔