28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںچین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید کا...

چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید کا سی پیک میڈیا فورم سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 2014 سے میڈیا فورم کا انعقاد کیا جاتا ہے،چین کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوساتویں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ویکسین، آلات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو فراہم کئے، ذوالفقار علی بھٹو نے چین پاکستان تعلقات کو نئی جہت دی،

- Advertisement -

مشاہد حسین سید نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاک چین تعلقات کی بہتری اور پاکستان کی ترقی کیلئے اقدامات کئے،پاکستان یہ یقین رکھتا ہے کہ چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہے اور چین گوادر کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، پاکستان میں فیڈریشن کے تحفظ کیلئے سی پیک کا کردار ہے، مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کے عوام کا طرز معاشرت تبدیل ہورہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=310000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں