چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست،بین الاقوامی و علاقائی امور پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے

100

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر یز(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدرکریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے مسائل سے لا تعلق نہیں ،وہ ہمارے ملک کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر دونوں ملکوں کا مﺅقف یکساں ہے اور چین پاکستان کو مستحکم دیکھنے کا خواہشمند ہے اس لیے وہ ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ یہ بات انھوں نے چین کے حالیہ دورے کے بعد کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔