چین پاکستان کی سٹیل انڈسٹری کی اپ گریڈنگ کے لیے اپنی ٹیکنالوجی اور آلات پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے،لی شینگ

135
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان
پسرورمیں بچوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم"بگ کیچ اپ"جاری ہے، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):چائنا فرسٹ میٹالرجیکل گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پاکستا ن برانچ کے جنرل منیجر لی شینگ نے کہاہے کہ چین پاکستان کی سٹیل انڈسٹری کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی اور آلات پاکستا ن کو منتقل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے ٹیکنالوجی اور آلات کی منتقلی کے ساتھ پاکستان کی سٹیل کی صنعت زیادہ توجہ مرکوز اور زیادہ ماحول دوست ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ موجودہ کم معیار کے معدنی وسائل کا بہتر استعمال کر سکتی ہے، طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے، پاکستان مختلف ممالک سے درآمدات کر رہا ہے، جس پر ضرورت سے زیادہ لاگت آ تی ہے۔

پاکستان کے معدنی وسائل کا ناقص معیار سٹیل کی درآمدات پر انحصار کی ایک بڑی وجہ ہے۔ لی شینگ نے کہا کہ پاکستان کی سٹیل انڈسٹری نسبتا ً پسماندہ ہےتاہم ترقی کی مجموعی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ اپ سٹریم میں، اس کے مقامی معدنی وسائل اور کوئلے اور لوہے کے ذخائر بہت زیادہ ہیں۔

ڈائو ن سٹریم میں، پاکستان کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی خدمات کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس سے سٹیل کی طلب بڑھ رہی ہے، جو اس صنعت کی ترقی کے لیے بہت سازگار ہے۔لی نے کہاکہ پاکستان میں ایک پہاڑی علاقہ ہے جو ملک کے 60 فیصد سے زیادہ حصے پر محیط ہے۔

تاریخی طور پر متواتر ارضیاتی سرگرمیوں نے معدنی وسائل کی ایک بڑی تعداد پیدا کی ہے، پاکستانی خام لوہے کو ملک بھر میں خاص طور پر پنجاب اور بلوچستان میں، تقریبا 950 ملین ٹن کے ثابت شدہ کان کنی کے ذخائر کے ساتھ ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔