23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کاپاکستان اوربھارت کے مذاکرات اوررابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے جموں وکشمیرکے...

چین کاپاکستان اوربھارت کے مذاکرات اوررابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے جموں وکشمیرکے دیرینہ تنازعہ کو حل کر نے کی توقع کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) چین نے اس امید کا اظہارکیاہے کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات اوررابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے جموں وکشمیرکے دیرینہ تنازعہ کو حل کرسکتے ہیں۔یہ بات چینی دفترخارجہ کے ترجمان لو کانگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران نمائندہ اے پی پی کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان اوربھارت مشترکہ طورپرعلاقائی امن کو یقینی بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر تاریخ کا باقی رہ جانے والا تنازعہ ہے اور پاکستان اوربھارت مذاکرات اوررابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے اس دیرینہ تنازعہ کو حل کرسکتے ہیں۔ترجمان سے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اوآئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چین اس رپورٹ کا جائزہ لے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے دیرینہ تنازعہ پر چین کا موقف واضح ہے، چین سمجھتاہے کہ یہ تاریخ کا باقی رہ جانے والا تنازعہ ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اورچین مشترکہ طور پرعلاقائی امن کو یقینی بناسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70776

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں