بیجنگ ۔19جولائی (اے پی پی):چین نے امریکی پروپیونک ایسڈ مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کااعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت تجارت نےکہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پروپیونک ایسڈ مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرے گا۔
وزارت کے مطابق 21جولائی سے تمام متعلقہ امریکی کمپنیوں پر 5 سال کی مدت کے لیے 43.5 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی۔وزارت نے جولائی 2023 میں شروع کی گئی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر مبنی ایک حتمی فیصلے میں کہا کہ چین کی گھریلو صنعت کو ایسی مصنوعات کے ڈمپنگ کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے۔