چین کا اپنے ذخائر میں 100 ٹن سے زائد سونے کا اضافہ

94
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

بیجنگ ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) چین نے اپنے ذخائر میں 100ٹن سے زائد سونے کا اضافہ کیا ہے۔ چین کے مرکزی بینک نے گزشتہ ماہ مزید سونا جمع کیا جس کے پاس ستمبر میں سونے کے ذخائر کی مقدار 62.64 ملین اونس تھی جو اگست میں 62.45 ملین اونس تھی، شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مرکزی بینک سونے کے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے تجزیہ کارکے مطابق تحفظاتی پالیسیوں اور جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سونے کی سرکاری خریداری میں اضافہ جاری رہے گا۔ سنگا پور کے ایک ماہر اقتصادیات ہوئی لی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باعث چین کو ڈالر پر اپنی سبقت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ چین دنیا کاایک سپر پاور ملک ہے جو توقع ہے کہ مزید سونا خریدے گا۔چین کے علاوہ روس اور دیگر کئی ممالک نے بھی سونے کی سرکاری خریداری میں اضافہ کیا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے اس سال 374.1ٹن سونے کی خریداری کی ہے جو سونے کی مجموعی طلب سے تین گنا زیادہ ہے۔