- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) چین نے ایبٹ آباد کے نزدیک طیارہ کا حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چینی سفارتخانہ کے پریس ریلیز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں پاکستان میں مسافر طیارے کے فضائی حادثے کی خبر سن کر بڑا صدمہ ہوا جس میں چینی باشندہ سمیت تمام مسافر اور عملہ کے ارکان جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32803
- Advertisement -