بیجنگ۔8دسمبر (اے پی پی):چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے آن لائن صارفین کی طلب میں مسلسل اضافے کے ساتھ ، چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس نومبر میں گزشتہ سات سالوں میں ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس کے اعداوشمار کے مطابق نومبر میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 115.5 پوائنٹس رہا جس میں اکتوبر کے مقابلے میں 0.5 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
کاروباری حجم میں اضافے کی بدولت ملازمین کی تعداد میں بھی قدرے اضافہ ہوا۔ سیٹسفکشن ریٹ انڈیکس، ٹائم لائنز انڈیکس اور کمپلائنس ریٹ انڈیکس میں بھی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔