28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کا بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں بارے جی سیون ممالک...

چین کا بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں بارے جی سیون ممالک کے بیان پرسخت رد عمل

- Advertisement -

بیجنگ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چین نے بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں سے متعلق جی سیون ممالک کے بیان پر اپنے سخت رد عمل میں کہا ہے کہ ان ممالک کو غیر ذمہ دارنہ بیانات سے باز رہنا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی سیون ممالک کے وزار نے جاپان میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے یکطرفہ طور پر دھمکی آمیز، پر تشدد یا پھر اشتعال انگیز اقدام‘ کے مخالف ہیں جس سے خطے میں تناو¿ میں اضافہ ہوتا ہو۔تاہم انہوںنے اپنے اس بیان میں چین کے نام کا ذکر نہیں کیا تھا۔ اس کے رد عمل میں چین میں وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کو اس زمین پر دعویٰ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں