بیجنگ۔22ستمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین شام کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے صدر بشار الاسدکی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ موجودہ ایشین گیمز میں شامی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شام چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے عرب ممالک میں سے ایک ہے اور آج ہم مشترکہ طور پر چین شام سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کریں گے۔
صدر شی نے کہا کہ چین شام کے ساتھ مل کر باہمی حمایت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف کے مشترکہ تحفظ کے لئے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔