بیجنگ۔ 3 اگست (اے پی پی)چین نے طیاروں کی رفتار سے بھی تیز ٹرین تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد دور دراز شہروں کے راستوں کو مختصر وقت میں طے کرنا ہے،نئی ٹرینوں کی رفتار 600 سے 800 کلو میٹر ( 373 سے 497 میل ) فی گھنٹہ رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ترکی کی سرکاری ویب سائٹ ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق چین نے طیاروں کی رفتار سے بھی تیز ٹرین تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی رفتار 600 سے 800 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور اس سے دور دراز علاقوں کا سفر مختصر وقت میں طے کیا جاسکے گا۔ٹی آر ٹی کے مطابق تیز ترین ٹرین بنانے کا فیصلہ چین کے صوبہ سچوان میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا ، یہ چین کے مغربی شہروں چنگڈو اور چانگنگ کے درمیان چلائی جائے گی جن کی آبادی 50 ملین (5 کروڑ) کے لگ بھگ ہے۔