بیجنگ۔2ستمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ایک صدی میں ہونے والی تبدیلیاں تیز تر ہو رہی ہیں اور عالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے۔ سروس ٹریڈ بین الاقوامی تجارت کا ایک اہم حصہ ہے اور سروس انڈسٹری عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کو جامع طور پر فروغ دینے اور ممالک کے درمیان کھلے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
انہون نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ خدمات میں کھلے پن کےذریعے مساوی ترقی ، خدماتی تعاون کے ذریعے روابط اور انضمام اور خدماتی جدت طرازی کے ساتھ ترقی کی رفتار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سروس شیئرنگ کے ساتھ ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جاسکے اور عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔