چین کا مغربی علاقے کی ترقی کے لیے نئے اقدامات کا اعلان، علاقے میں بندرگاہوں کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی،چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز

139

بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے نئے دور میں مغربی علاقے کی ترقی کی حمایت کے لئے 15 اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ان اقدامات کے تحت مغربی علاقے میں بندرگاہوں کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی، ضرورت کے مطابق بندرگاہوں کو کھولنے یا ان میں توسیع اور اسمارٹ بندرگاہوں کی تعمیر کی بھی حمایت کی جائے گی۔اس کے علاوہ دریا

سمندر اور ریل پر مشتمل انٹر ماڈل مشترکہ نقل و حمل کی اعلی معیار کی ترقی کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔چھنگ ڈو، چھونگ چھنگ، کھون منگ، شی آن، ارمچی اور دیگر شہروں میں بین الاقوامی ہوائی مراکز کی تعمیر اور مغربی علاقے میں جامع "بانڈڈ زونز” کی اصلاحات کو بھی فروغ دیا جائے گا۔