چین کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ

169
CGTN

بیجنگ۔16دسمبر (اے پی پی):چین نے صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یائوگان۔41 لانچ کر دیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے ٹی وی سی جی ٹی این کے مطابق چین نے صوبہ ہینان میں گزشتہ رات 9 بجکر 41 منٹ پر وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یائوگان۔41 کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے ۔اس سیٹلائٹ کو زمینی سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ،

ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ اور پیشن گوئی اور جامع آفات سے بچاؤ اور کمی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 502 ویں مشن تھا ۔