بیجنگ۔23اگست (اے پی پی):چین نے صوبہ سچوان میں واقع شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے تیار کردہ سیٹلائیٹ چوانگ شن ۔ 16 کو منگل کی صبح کوائیزہو-1 اے کیریئر راکٹ سے لانچ کیا گیا ہے جو کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
سیٹلائٹ کا بنیادی مقصدسائنسی تجربات اور نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے ۔ کوائیزہو۔1اے سیریز کے راکٹوں کا 16 واں مشن ہے۔