چین کا یوکرین بحران کے حل کے لئے امریکااور روس کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم

123
Guo Jiaqun
Guo Jiaqun

بیجنگ۔18فروری (اے پی پی):چین نے یوکرین بحران کے حل کے لئے امریکااور روس کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے انہوں نے معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منگل کو امریکی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ چین یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے تمام امن کوششوں بشمول امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہےاور امید کرتا ہے کہ تمام فریقین اور سٹیک ہولڈرز مناسب وقت پر امن مذاکرات کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات اور گفت و شنید ہی بحران کے حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور وہ امن کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ .