چین کا 3ستمبر کو نئے فوجی سازوسامان کی نمائش کا اعلان

4

بیجنگ ۔25جون (اے پی پی):چین 3 ستمبر کو جاپان کی دوسری جنگ عظیم میں ہتھیار ڈالنے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ منعقد کر رہا ہے، جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق صدرشی جن پنگ، جو کہ فوج کے سربراہ بھی ہیں، اس موقع پر خطاب کریں گے۔پیپلز لبریشن آرمی سینیئر افسر وو زیک کے کا کہنا ہے کہ پریڈ میں جدید طرز کا جنگی سازوسامان پیش کیا جائے گا، جن میں ہائپرسونک ہتھیار اور مختلف اقسام کے الیکٹرانک آلات شامل ہوں گے۔

پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے بڑی مستقل فوج ہے جس کے اہلکاروں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے، اور اس کے پاس جدید میزائل، طیارہ بردار جہاز اور لڑاکا طیارے موجود ہیں۔