29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کو ایٹمی توانائی میں امریکا پر سبقت دلانے کے لئےمدد فراہم...

چین کو ایٹمی توانائی میں امریکا پر سبقت دلانے کے لئےمدد فراہم کریں گے،روس

- Advertisement -

بیجنگ۔3ستمبر (اے پی پی):روس کے سرکاری جوہری ادارے روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لخاچیف نے کہا ہے کہ روس چین کو جوہری توانائی کے دنیا کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر امریکا کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات انہوں نے بدھ کو بیجنگ میں بات چیت کے بعد روس کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے تبصرے میں کہی۔ امریکا اس وقت تقریباً 97 گیگا واٹ کی پیداوار کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور نیٹ ورک چلاتا ہے۔ روس ایٹم کے سربراہ نے کہا کہ چین نے ایٹمی توانائی کے شعبے میں بہت بڑے اہداف مقرر کیے ہیں۔

ان کا مقصد ہے کہ وہ امریکا کو نصب شدہ صلاحیت میں پیچھے چھوڑ دیں، یعنی 100 گیگا واٹ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا روس چین کی اس ہدف میں مدد کرے گا ،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یقیناً ہم مدد کریں گے بلکہ کر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس پہلے ہی چین میں چار جوہری ری ایکٹر بنانے میں مدد کر چکا ہے اور وہ مزید چار تعمیر کر رہا ہے اور چین کو اپنے اہم منصوبوں کے لئے بڑی مقدار میں یورینیم اور جوہری ایندھن کی ضرورت ہے۔ اس کے نتیجے میں چین کو روسی ٹیکنالوجی پر مبنی کلوزڈ نیوکلیئر فیول سائیکل ری ایکٹرز کی نئی جنریشن تیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں