- Advertisement -
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):چین کو نمک کی قومی برآمدات میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 40.76 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمزکے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2025 کے دوران نمک کی برآمدات کا حجم 1.83 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں چین کو 1.30 ملین ڈالر مالیت کا نمک برآمد کیا گیا تھا ۔ اس طرح سال 2024 کے مقابلہ 2025 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران چین کو نمک کی قومی برآمدات میں 0.53 ملین ڈالر یعنی 40.76 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587467
- Advertisement -