چین کی آزادی کی خوشیوں میں پاکستان کے عوام اور حکومت برابر کے شریک ہیں وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا چین کے قومی دن پر پیغام

103
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین کی آزادی کی خوشیوں میں پاکستان کے عوام اور حکومت برابر کے شریک ہیں، چین کے ساتھ بے مثال، مخلصانہ اور آزمودہ تعلقات پر فخر ہے، سی پیک دونوں ممالک کے دوطرفہ مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، دونوں ممالک دنیا اور خطے میں امن ،ترقی وخوشحالی کے لیے مل کر گرانقدر کام کر رہے ہیں۔ اتوار کو عظیم دوست عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مبارکباد اور نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے عوام اور حکومت کی آزادی کی خوشیوں میں پاکستان کے عوام اور حکومت برابر کے شریک ہیں،پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں بندھے ہیں ، بے مثال دوستی اب آہنی بھائیوں کے اٹوٹ رشتے میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بے مثال، مخلصانہ اور آزمودہ تعلقات پر فخر ہے،چین اور پاکستان نے ہر چیلنج میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔