29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومfired a ballistic missileچین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں 5.3 فیصد اضافہ

چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں 5.3 فیصد اضافہ

- Advertisement -

بیجنگ۔16اکتوبر (اے پی پی):رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات 32.33 ٹریلین یوآن رہیں جو سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہے،ان میں برآمدات میں 6.2 فیصد اور درآمدات میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔

چینی میڈیا گروپ شنہوا کے مطابق بین الاقوامی رائے عامہ نے نشاندہی کی کہ عالمی معیشت کی بحالی اور عالمی تجارتی تحفظ پسندی میں تیزی کے پس منظر میں ، چین کی غیر ملکی تجارت کے لئے توقعات سے زیادہ مستحکم ترقی حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔

- Advertisement -

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعددوشمار کے مطابق اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں تاریخ میں اسی عرصے میں پہلی بار درآمد اور برآمد کا حجم 32 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا ، اور اس کے ساتھ یہ بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ہر سہ ماہی میں درآمدات اور برآمدات 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگئیں۔یہ چین کی غیر ملکی تجارت کی ترقی کے استحکام اور مضبوط داخلی محرک قوت کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=513561

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں