واشنگٹن ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح امریکی کانگریس کے انتخابات میں مداخلت کر سکے۔ یہ وسط مدتی انتخابات6 نومبر کو ہوں گے۔ ٹرمپ نے یہ بات نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس کا موضوع ایران کے علاوہ وسیع تر تباہی کا باعث بننے والے ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کو روکنا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے چین کی خواہش ہے کہ امریکی کانگریس کے الیکشن میں ان کی ریپبلکن پارٹی کو اچھے نتائج حاصل نہ ہوں۔