چین کی اناج کی پیداوار میں آئندہ پانچ سال کے دوران 2.5 فیصد کمی کا امکان

864

بیجنگ ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) چین کی اناج کی پیداوار میں آئندہ پانچ سال کے دوران 2.5 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے رورل اکانومی ڈویژن کے سربراہ وو شیاﺅ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی آلودہ اور پست درجے کی زمینوں کی بحالی کا منصوبہ ترک کردیا ہے جس سے 2020 تک اناج کی پیداوار میں 15 ملین ٹن تک کی کمی ہوسکتی ہے۔ تجویزکے مطابق پانچ ملین ہیکٹر اراضی پر پیداواری سرگرمیاں منسوخ کردی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ حالیہ برسوں میں چین میں ضرورت سے زیادہ اناج کی پیداوار کے پیش نظر تشکیل دیا گیا ہے اور پیداوار میں کمی کے فورڈ سیکورٹی پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔