بیجنگ۔ 13 نومبر (اے پی پی) چین کی اکتوبر کے دوران سویا بین کی درآمد میں18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چینی محکمہ کسٹم کے مطابق اکتوبر میں 6.92 ملین ٹن سویا بین درآمد کیا گیا جو کہ گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلے 18فیصد زیادہ ہے تاہم ستمبر2018ءکے مقابلے یہ درآمد 13.6فیصد کم رہی ۔ذرائع کے مطابق چین نے امریکا سے سویا بین کی درآمد روک کر اپنا رخ برازیل کی جانب …
چین کی اکتوبر کے دوران سویابین کی درآمد میں18فیصد اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔ 13 نومبر (اے پی پی) چین کی اکتوبر کے دوران سویا بین کی درآمد میں18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چینی محکمہ کسٹم کے مطابق اکتوبر میں 6.92 ملین ٹن سویا بین درآمد کیا گیا جو کہ گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلے 18فیصد زیادہ ہے تاہم ستمبر2018ءکے مقابلے یہ درآمد 13.6فیصد کم رہی ۔ذرائع کے مطابق چین نے امریکا سے سویا بین کی درآمد روک کر اپنا رخ برازیل کی جانب موڑ لیا ہے جبکہ ملک میں سویا بین کے ذخیرے کا حجم بڑھ کر ریکارڈ 9 ملین ٹن پر آگیا ہے۔چین نے رواں سال کے پہلے 10ماہ میں 76.93ملین ٹن سویا بین درآمد کی جبکہ گذشتہ سال کے پہلے دس ماہ میں یہ درآمد 77.3 ملین ٹن تھی۔چین نے اکتوبر میں 4 لاکھ 71 ہزار ٹن ویجیٹیبل آئل درآمد کیا جو کہ ستمبر کے مقابلے 18.8فیصد کم رہا۔








