- Advertisement -
بیجنگ۔28اپریل (اے پی پی):چین نے ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق پیر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیو جیاکون نےمعمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ایرانی حکومت، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 26 اپریل کو ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں واقع شاہد راجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی اور 6 تاحال لاپتہ ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588862
- Advertisement -