چین کی ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے فوجی مشق ، بھارت، جاپان اور امریکہ کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے

107

بیجنگ ۔ 06 فروری (اے پی پی) چین کی حال ہی میں تشکیل دی گئی راکٹ فورس نے ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ فوجی مشق کی ہے جو بھارت، جاپان اور امریکہ سمیت کئی ممالک کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج جو اکثر اپنی فوجی مشقیں خفیہ رکھتی ہے نے اس فوجی مشقوں کی وڈیو خود جاری کی ہے جس میں ڈی ایف 16نامی میڈیم رینج بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔ وڈیو میں ڈی ایف 16میزائلوں سے لیس کئی گاڑیاں دکھائی گئی ہیں۔ مشقوں کے دوران کیمیائی و حیاتیاتی حملوں، سیٹلائٹس کے ذریعے جاسوسی اور الیکٹرانک جیمنگ جیسی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔ وڈیو میں چینی فوجیوں کو بہت تیزی سے میزائل گاڑیوں پرلوڈ کرتے، گاڑیوں کو مقررہ مقام تک لے جانے اور میزائل فائر کرتے دکھایا گیا۔ اخبار کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد جارحانہ فوجی انداز اپنایا ہے۔