23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کی بھارتی فوج کے عہدیدار کی جانب سے چین مخالف بیان...

چین کی بھارتی فوج کے عہدیدار کی جانب سے چین مخالف بیان کی شدید مذمت ، اشتعال انگیز بیان قرار دے دیا

- Advertisement -

بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین نے بھارتی فوج کے عہدیدار کی جانب سے چین کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دینے سے متعلق حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز بیان قرار دیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چیان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی اس طرح کی بیان بازی اشتعال انگیز ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چین کے خطرے کو بڑھاوا دینےسے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے شدہ اس سٹریٹجک رہنمائی کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے جس میں یہ کہا گیا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

جغرافیائی سیاسی تصادم کو بھڑکانا غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی سرحدی دستے قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ اور سرحد پر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=283518

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں